امریکہ ، یمن میں سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کا حامی: شیخ نعیم قاسم
3478
M.U.H
22/10/2018
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے یمن میں سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، یمن میں سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کا حامی ہے۔
حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا ،اللہ تعالی نے ہمیں اسرائیل پر فتح عطا کی ہم نے لڑائی کے قواعد کو تبدیل کیا۔
بجائے اس کہ اسرائیل دوسروں کی سرزمین پر لڑے ، ہم نے لڑائی کو مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا اور آج اسرائیل اپنے جنگی وسائل سے دوسروں کو ڈرانے کے بجائے خود اسلامی مزاحمت کے ہتھیاروں سے خوفزدہ ہے۔
آج اسرائیل کی دھمکیوں پر کسی کی توجہ نہیں کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ اسرائیل کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں۔