ایرانی اسپیکر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے عالمی انسانی حقوق اور امن پسند تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی حالیہ بربریت اور دہشتگردی کی مذمت کریں۔
یہ بات حسین امیر عبداللهیان ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی نہتے بچوں اور خواتین کو نوجوانوں کے عظیم مارچ کے دوران قتل اور مظالم کی انتہا پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناجائز صہیونی ریاست کی سلامتی کے لئے مختلف گھٹیا اقدامات کر رہا ہے جیسے کہ حال میں امریکہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔
فلسطینی انتفاضہ کی حمایت کرنے 6ویں بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے عالمی انسانی حقوق اور امن پسند تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی حالیہ بربریت اور دہشتگردی کی مذمت کریں۔