صیہونی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ چکا ہے: حزب اللہ
2413
muh
27/05/2020
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کو علاقے کی تاریخ کا سنگ میل قرار دیا ہے
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے آزادی نے صیہونی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم چکنا چور کر دیا۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ فلسطین ، لبنان اور علاقے کے لئے صیہونی حکومت کا خطرہ بدستور باقی ہے اور اس بنا پر استقامت کو پوری طرح الرٹ رہنا چاہئے۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ استقامت و مزاحمت کی راہ کو جاری رکھنا ہی غاصبوں کے مقابلے کا واحد آپشن ہے۔ تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے جنوبی لبنان سے غاصب صیہونی دہشتگردوں کے انخلاء کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے حزب اللہ اور لبنان کی اسلامی استقامت کے مجاہدین کو مبارک باد پیش کی اور اس دن کو تاریخ میں ایک اہم موڑ سے تعبیر کیا۔
تحریک جہاد اسلامی نے واضح کیا کہ ملت فلسطین نے اپنی زمینوں کو دشمن کے قبضے سے چھیننے کے لئے استقامت کا آپشن چنا ہے اور صیہونی حکومت کی نابودی یقینی ہے۔
حماس نے بھی صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر لبنانی عوام اور استقامتی محاذ کو مبارکباد پیش کی ہے۔