عالم اسلام کے مسائل کا حل امت مسلمہ کے درمیان تعاون اور یکجہتی ہے: آیت اللہ اراکی
2828
M.U.H
02/12/2019
آیت اللہ محسن اراکی نے شہر اوفا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور روس کے درمیان تعاون کی پانچویں کانفرنس میں یمن میں آل سعود کے جرائم اور اس ملک کے مظلوم عوام کے قتل عام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور کشمیر کے مظلوم عوام کا قتل عام عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کے دیگر جرائم ہیں۔
آیت اللہ اراکی نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی ، عورتوں ، بچوں اور بزرگوں پر رحم نہیں کرتے کہا کہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔
تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے امریکہ کو نہ صرف عالم اسلام بلکہ انسانیت کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ عالم اسلام کو دہشتگردی ، شرارت اور تکفیریت جیسے مختلف خطرات کا سامنا ہے کہ جس کا سرچشمہ امریکہ ۔
آیت اللہ اراکی نے قوموں پر پابندیوں اور اقتصادی جنگ کو امریکہ کے دیگر جرائم میں قرار دیا اور کہا کہ ایران اسلامی قیام امن اور مسائل کے لئے پرعزم ہے جبکہ امریکہ ، دشمنی اور تفرقہ پیدا کرتا ہے۔تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ نے داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں ایران اور روس کے تعاون کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ روس اور عالم اسلام کے درمیان تعاون اسٹریٹیجک ہے۔