2530 muh 25/04/2020
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے میں اغیار کے اشتعال انگیز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرہمیں ہوشیاراورالرٹ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج خاص طور پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت و توانائی اور دفاعی تیاری و آمادگی، علاقے میں امن و سلامتی کے دائرے میں ہے جس کا ہمیشہ دنیا کے آزاد منش انسانوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
صدر مملکت نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس بسیج کے جوانوں کی جانب سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے، عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے اور سڑکوں کو سنیٹائز کرنے جیسی خدمات کو گرانقدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے ایران میں اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کی فضا قائم ہوئی ہے۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے نور سٹیلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر صدر مملکت کی خاص توجہ کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں دفاعی شعبے میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی علاقے میں امن و امان قائم کرنے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دشمن کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔