سفارتکاری اور غیر ملکی تعلقات کی توسیع ضروری ہے : ایرانی سپریم لیڈر
3327
M.U.H
16/07/2018
تہران، 15 جولائی -اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ ہم امریکہ کے بغیر مغربی اور مشرقی ممالک کے ساتھ باہمی سفارتکاری تعلقات کو مزید بڑھانا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ االعظمی 'سید علی خامنہ ای' نے آج بروز اتوار ایرانی صدر اور ان کی حکومت کے کابینے کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے حالیہ دورے یورپ میں ایرانی صدر کے مقتدرانہ مواقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اجنبیوں خاص طور پر امریکیوں کو ہماری طاقت اور اقتدار کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے اور یہ بروقت، واضح اور جامع انداز میں کیا جانا چاہئے۔
قائد اسلامی انقلاب نے نجی شعبے کی مزید توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی حکام کو مجرموں اور مالی بدعنوانی کے خلاف سنجیدہ مقابلہ کرنا چاہیے۔