ایرانی عدلیہ کے انسانی حقوق کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوروپ کو مختلف جنایات کا مرتکب ہونے کی وجہ سے ہرگز انسانی حقوق کے معاملات پر تبصرہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔یہ بات 'محمد جواد لاریجانی' نے اتوار کے روز جینوا میں 37 ویں انسانی حقوق کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرنے سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ان کے یورپی شراکت داروں نے دنیا میں لاکھوں عوام کے حقوق کو پامال کر کے انسانی حقوق کو نظر انداز کر دیا ہے۔لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور ان کے اتحادی نے آج تک یمن میں ہزاروں افراد کو شہید کردیا ہے اور اب بھی وہ سینکڑوں نہتے بچوں کو خاک و خون میں غلطان کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگی جرائم کو بے نقاب کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔تفصیلات کے مطابق، محمدجواد لاریجانی کچھ گھنٹے پہلے 37 ویں انسانی حقوق کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے جینوا میں روانہ ہوگئے۔