سعودی صنعتی شہر جیزان پر یمنی سرکاری فوج کا میزائل حملہ
1429
M.U.H
11/06/2018
یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی صنعتی شہر کے اہم عسکری علاقے پر میزائل حملہ کیا ہے۔
یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے دفاعی یونٹ کے جوانوں نے آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جیزان میں فوجی مرکز بدر1 نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی یمنی سرکاری فوج نے جیزان میں سعودی فوج مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی بدر1 میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا ہے تاہم یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ میزائل اپنےھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ سے نقل مکانی کرنے والے متعدد افراد پر بمباری کی ہے۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔