صیہونی حکومت کے جرائم سے نمٹنے کا راستہ بند نہیں ہے، معاشی اور سیاسی روابط منقطع کیجیے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای
122
M.U.H
08/09/2025
تہران: رہبر انقلاب اسلامی نے قومی طاقت اور وقار کے اجزاء کو مضبوط کرنے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے "عوام کی معیشت " کو ملک کے اہم ترین مسائل میں سے ایک قرار دیا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر صدر اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں "عوام کی معیشت " کو ملک کے اہم ترین مسائل میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، قومی طاقت اور وقار کے اجزاء کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مارکیٹ کنٹرول سسٹم اشیائے صرف کی قیمتوں میں بے ہنگم اضافے کے بارے میں لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے مزید سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔
آپ نے "نہ جنگ اور نہ ہی امن کی حالت" میں "محنت، کوشش اور امید کی فضا میں غالب رہنے" کی ضرورت کے حوالے سے اہم سفارشات کیں اور پیداوار بڑھانے، نتائج حاصل ہونے تک فیصلوں پر عمل جاری رکنے، اہم کاموں کو انجام دینے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے موجودہ موقع کو استعمال کرنے، رہائش کے مسئلے کو حل کرنے، خاص طور پر سرکاری اداروں میں کفایت شعاری سے کام لینے پر زور دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی سرکاری حکام اور اہلم قلم کو سفارش کی کہ وہ ملک اور سماج کے طاقت اور امید کے حقیقی نقاط پر عوام کے سامنے اجاگر کریں۔
انہوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور ناقابل بیان تباہی کا بھی حوالہ دیا اور فرمایا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کا راستہ یہ احتجاج کرنے والے ممالک بالخصوص اسلامی ممالک اور صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات کو منقطع کر لیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے صدر، کابینہ کے ارکان، منیجرز اور سرکاری اداروں کے فعال ملازمین، خاص طور پر ان ایجنسیوں کے ملازمین کا جنہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران حقیقی معنوں میں قربانیاں دیں شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے صدر کے "حوصلے"، " لگن" اور "انتھک محنت " کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پزشکیان صاحب کا چین کا شاندار دورہ ممکنہ اقتصادی اور سیاسی بنیادوں پر زمینی سطح پر ہونے والے نتائج کا حامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مصنفین اور مقررین اور حکام کو نصیحت کی کہ "ملکی طاقت عناصر اور وافر امکانات" کو بیانیہ کو عام اور "کمزوری اور ناتوانی کے بیانیے سے گریز کریں" جبکہ قومی پریس اور قومی نشریاتی ادارے پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
رہبر انقلاب نے اس ملاقات کے آغاز میں صدر کی تقریر کو "طاقت، امید اور توانائی" کے بیانیے کی مثال قرار دیا اور فرمایا کہ مضبوط عزم و حوصلے کے ذریعے اہداف و مقاصد کے حصول کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کی خدمت کے موقع کے ہر لمحے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: اگر ہم خدمت کے موقع کی قدر کریں اور سستی اور متوازی کاموں سے گریز کریں اور متفرق مسائل میں مصروف نہ ہوں تو مسائل یقینی طور پر حل ہوجائیں گے۔