ایران اور عمانی وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3228
M.U.H
02/07/2018
تہران، 2 جولائی- اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق، 'محمد جواد ظریف' نے دوطرفہ مشاورت کے سلسلے میں سلطنت عمان کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنے عمانی ہم منصب 'یوسف بن علوی' کے ساتھ ملاقات کی۔
ظریف کی قیادت میں ایرانی وفد گزشتہ روز عمانی شہر 'صلالہ' پہنچ گیا جہاں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقے کا جائزہ لیا۔
انہوں ںے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مختلف عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔