اقوام متحدہ کے ادارے یو این سی ٹی اے ڈی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایزابل ڈیورینٹ نے ایک رپورٹ میں غزہ کی المناک صورت حال میں فلسطینیوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کی ہے۔
انھوں نے اتوار کے روز جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی صورت حال اس وقت بالکل ابتر ہو چکی ہے اور اب اس سے زیادہ بگڑتی صورت حال کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
ایزابل ڈیورینٹ نے فلسطینی قوم اور انروا کے لئے امریکی امداد منقطع کئے جانے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی بنا پر اس علاقے میں فلسطینیوں کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گذشتہ گیارہ برسوں سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس دوران اس غاصب حکومت نے غزہ کے عوام پر تین بار جنگ بھی مسلط کی ہے جس میں بڑی تعداد فلسطینی شہری خاص طور سے فلسطینی عورتیں اور بچے شہید و زخمی ہوئے ہیں۔