ایران اور حماس کے تعلقات غیرمعمولی ہیں: اسمایل ہنیہ
1462
M.U.H
12/06/2018
تہران، 12 جون: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما 'اسماعیل ہنیہ' نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور حماس کے تعلقات غیرمعمولی ہیں۔
یہ بات 'اسماعیل ہنیہ' نے روسی خبر رساں ادارے سپتنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے جس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔
اعلی فلسطینی رہنما نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کے مفادات کے دفاع کے لئے ایران کی کوششیں قابل قدر ہیں اسی وجہ سے فلسطین اور ایران کے در میان تعلقات غیرمعمولی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس تنظیم دوسرے ممالک کے خلاف فوجی کاروائی کی حمایت نہیں کرتی بلکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین ایک عالمی مسئلہ ہے جس کی تمام ممالک کو حمایت کرنی چاہئے۔