الجزيرہ کے مطابق قطر کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی سعودی عرب کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں جرمن چانسلر انگلا مرکل نے بھی قطر کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرکے تعاون کی یقنی دہانی کرائی ہے۔ ادھر ترکی کے صدر اردوغان اور وزير خارجہ چاوش اوغلو نے قطر کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی پابندیوں کو بے نتیجہ قراردیدیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر اپنی فضائی ، زمینی اور دریائی سرحدیں بند کردیں۔