ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نےکہا کہ امریکہ کی ایران دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے۔
ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے ایران کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کے بارے میں سحر عالمی نیٹ ورک کے نمائندے سید حسن زیدی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے امریکہ کو شیطان بزرگ قرار دیا تھا اور شیطان اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ توقع رکھنا کے امریکہ اپنی درندگی اور شیطانی نظریات سے باز آجائے اور ہمارے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرے، ہمیں ایسی کوئی توقع نہیں ہے۔جنرل باقری نے کہا کہ امریکہ نے اب تک ہر وہ دشمنانہ اقدام کر دکھایا جو اس کے بس میں تھا اور اس سے زیادہ کی سکت اس میں پائی نہیں جاتی، وہ اس سے زیادہ ایران کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔
ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ رہبر انقلاب کی مدبرانہ پالیسیوں اور عوام کے تعاون سے دشمنوں کی سازشوں کا پردہ فاش، اور ان سازشوں کے خلاف مناسب حکمت عملی اپنائی جائے گی اور ایرانی قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوا جائے گا۔