وطن عزیز کے خلاف کسی بھی قسم کی جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے: ایڈمیرل شمخانی
2773
M.U.H
06/05/2018
اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے ملک کی سیاسی اور عسکری قابلیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بات ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے تہران میں ملک بھر کے پولیس کمانڈروں اور اعلی افسروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ قومی سلامتی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی جنگ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ دشمن کو ہماری سیاسی اور بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کا اچھی طرح علم ہے۔
یران جوہری معاہدے کے خلاف امریکی صدر کی ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیز باتوں کا ذکر کرتے ہوئے علی شمخانی نے کہا کہ جوہری معاہدے دنیا اور خطے میں دیگر تنازعات کو حل کرنے کےلئے مثال ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس معاہدے کی توثیق کی ہے لہذا اس معاہدے کی کامیابی یا شکست تمام فریقین کے لئے ایک اہم امتحان کی حیثیت رکھتا ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ اگر موجودہ امریکی انتظامیہ سابق حکومت کے جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہ کرے تو دنیا کا کوئی اور ملک ہرگز امریکہ کے ساتھ مذاکرات یا معاہدے کرنے میں دلچسپی نہیں لے گا کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکہ کی آئندہ حکومتیں بھی عالمی معاہدوں پر عمل نہ کریں۔
ایڈمیرل علی شمخانی کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست جعلی دھکمیوں اور بے بنیاد امکانات کے ذریعے دنیا کو یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ایران کے خلاف نئی جنگ شروع ہوگی مگر دشمنوں کو اس بات کا اندازہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عسکری اور دفاعی طاقت ناقابل تسخیر ہے لہذا وطن عزیز کے خلاف کسی بھی قسم کی جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔