ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور یکجہتی، دشمنوں کی سازشوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ ہے اسی لئے امت مسلمہ کی ہوشیاری ناگزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار 'علی اکبر ولایتی' نے ہفتہ کے روز حضرت محمد صلی علیہ وآلہ و سلم کی ولادت کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج اسلامی دنیا کی ضرورت دشمنوں کی سازشوں کے خلاف اتحاد اور یکجہتی قائم کرنا ہے۔
ولایتی نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو حضرت محمد صلی علیہ وآلہ و سلم کی ولادت کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی اسلامی انقلاب اور رہبر معظم کی ہدایات کی بنا پر شیعہ اور سنی قوم کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جبکہ آج دنیا میں مغربی میڈیا اسلام، شیعہ اور ایران فوبیا کو پھیل کرکے مغربی طاقتوں کے مفاد اور مسلمانوں کی تباہی کے لئے دہشتگردوں اور انتہاپسندوں بالخصوص داعش کی حمایت کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اسلامی اور علاقائی ممالک کی کمزوری کے لئے مظلوم مسلمانوں کو قتل عام اور اسلامی ممالک کی تقسیم کے لئے کسی بھی کوششوں سے دریغ نہیں کرتے ہیں اسی لئے تمام مسلمانوں کو ان کی سازشوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ہوشیار رہنا چاہیئے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ کی کوششوں کے ساتھ اسلام کی تباہی کے مقصد سے ناجائز صہیونی ریاست کی سازشیں اور ان کے ناپاک عزائم کا خاتمہ ہوچکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی باہمی اتحاد کے تحفظ، تنازعات سے دوری کرنا اور اسلامی تعالیم کے مطابق سلوک کرنا ہے۔