فلسطینی مسئلے کا منصفانہ حل صیہونی قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے:نائب ایرانی وزیر خارجہ
3278
M.U.H
30/09/2018
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا واحد منصفانہ حل فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے خاتمے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے.
یہ بات 'غلام حسین دہقانی' نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے فلسطینی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں کی خلاف ورزی کے علاوہ متعدد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے.
'غلام حسین دہقانی' نے فلسطینی نہتے عوام کے خلاف ناجائز صہیونی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی مظالم کے روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا.
دہقانی نے صیہونی کی جانب سے فلسطین میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع، چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور ان کے جنگی جرائم کو فلسطینی حکومت کے ساتھ قیام امن کے لیے اسرائیل کی ناراضگی کی علامت قرار دیا.
انہوں نے غرہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہروں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 170 فلسطینی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کر دیا.