یمنی فوج کی میزائل یونٹ نے سعودی عرب کی تیل کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ سعودی تجاوز کے جواب میں ان کے میزائل حملوں میں تیزی آئے گی۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد یمنی اسیروں کے ساتھ روا رکھے گئے وحشی سلوک کا جواب دینا ہے۔اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کیخلاف تجاوز جاری رہنے اور محاصرے کو تنگ کئے جانے کی صورت میں ہمارا نشانہ سعودی عرب کی تیل ریفائنریاں ہونگیں۔
یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے تاکید کی ہے کہ سعودی اتحاد میں شامل غیر ممالک کی کمپنیوں کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ اپنے اسباب سمیٹ کر اپنے ملک پلٹ جائیں۔یاد رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ روز سعودی عرب کے مغرب میں واقع ینبع شہر میں ایک ریفائنری کو اپنے میزائل برکان 2 سے ہدف بنایا تھا۔انصار اللہ یمن کے ترجمان محمد علی الحوثی نے دشمن کو غافل کرنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یمنی فوج کے پاس کئی منصوبے ہیں جنہیں مناسب وقت پر میدان عمل میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔