تہران - اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور شمالی افریقی امور 'حسین جابری انصاری' نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے شامی امور 'اسماعیل ولد شیخ' سے ملاقات کی۔
اس ملاقات ميں فريقين نے يمن ميں سعودي فوجي اتحاد كے حملوں سے پيدا ہونے والے انساني الميے كے بارے ميں گفتگو كي. نائب ايراني وزير خارجہ نے يمن پر سعودي عرب كے اتحاديوں كي طرف سے مسلط كردہ جنگ كے خاتمے كے لئے اقوام متحدہ كي كوششوں كي حمايت كي ہے۔ انہوں نے يمن ميں طويل جنگ كي وجہ سے اشياء خوردونوش كي كمي سے پيدا ہونے والے انساني بحران پر اپني تشويش كا اظہار كرتے ہوئے يمن كے بحران كو سياسي طريقے سے حل كرنے پر زور ديا۔
انہوں نے يمن كے عوام كي مشكلات كے خاتمے كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران كي حمايت اور تعاون كا بھي اعلان كيا۔ اس ملاقات ميں دونوں عہديداروں نے يمن كے بحران كے خاتمے كے حوالے سے باہمي دلچسپ كے امور پر تبادلہ خيال كيا۔يمن كے بارے ميں اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل كا خصوصي نمائندے يمن كے بحران كے خاتمے كے لئے ايراني اعلي سياسي حكام سے ملاقات كے لئے تہران كا دورہ كررہے ہيں۔