قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے چار ممالک سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے کہا ہے کہ مصری وزیر خارجہ کو جدہ میں ریکس ٹیلرسن کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شریک ہونے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس قطر کے خلاف ہماہنگی پیدا کرنے اور اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی تاکید کرنے کے لئے ہو رہی ہے۔
امریکی وزیر خارج ریکس ٹیلرسن منگل کے روز قطر پہنچے اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے امریکہ – قطر تعلقات اور اس بحران میں کویت کی ثالثی کے متعلق گفتگو کی۔یاد رہے ک 22 جون کو سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے لئے شرائط پیش کی تھیں جس میں الجزیرہ چینل پر پابندی، قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کی تعطیل اور ایران سے رابطہ ختم کرنے جیسے مختلف شرائط تھیں جسے قطر نے مسترد کر دیا تھا۔