سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں ایک مسجد پر آل سعود کے فوجیوں کے مارٹر حملے میں مسجد جل کر تباہ ہو گئی۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق الشرقیہ کے علاقے العوامیہ علاقے کے قصبے کی شیخ محمد بن نمر نامی مسجد مارٹر حملے میں تباہ ہو گئی-جبکہ العوامیہ کے حی الدیرہ علاقے میں واقع احمد بن حمود مسجد بھی سعودی فوجیوں کے مارٹر حملے میں بری طرح جل گئی-رپورٹوں کے مطابق العوامیہ کے الدیرہ علاقے پر سعودی فوجیوں کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں-سعودی عرب کے نبا ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عوامیہ کے نہتھے عوام پر سعودی فوجیوں کے حملوں سے ان فوجیوں کی کمزوری اور اخلاقی پستی کا اندازہ ہوتا ہے-نباء ٹی وی نے سعودی فوجیوں کی جنگی مشقوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مشقوں کی تصاویر میدان جنگ میں حکومت کے مخالفین کے عزم کو پسپا کرنے میں ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہے-نبا ٹی وی نے آل سعود کی فوجی مشقوں کو ایک پروپیگنڈہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی، ایسے عالم میں اپنی طاقت کا دعوی کر رہے ہیں کہ گذشتہ تئیس دنوں سے وہ العوامیہ کے محاصرے سے عاجز ہیں-