ہماری پہلی اور آخری بات، سخت انتقام لیں گے: سربراہ پاسداران انقلاب
2661
m.u.h
08/01/2020
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قاتلوں سے سخت انتقام ہماری پہلی اور آخری بات ہوگی جس سے ذمہ داروں کو شدید پچھتاوا ہوگا.
یہ بات بریگیڈیر جنرل "حسین سلامی" نے شہر کرمان میں شہید سلیمانی کے جنازے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے جنرل سلیمانی کے قتل کا سخت بدلہ لیا جائے گا.
جنرل سلامی نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے اسلام، وطن اور ولایت فقیہ سے اپنی وفاداری اور محبت کا ثبوت دیا۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی صرف ایک آدمی نہیں بلکہ ایک محور تھا،اور دشمن جاں لیں کہ شہید سلیمانی قاسم سلیمانی سے زیادہ زندہ اور ان کی شہادت دشمن کے لیے زیادہ خطرناک ہے.
انہوں نے جنرل سلیمانی کو امریکا کی شکست کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا قتل خطے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا نقطہ آغاز ہوگا۔
جنرل سلامی نے کہا کہ شہید سلیمانی نے عالم اسلام کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے امریکی سازش کو ناکام کر کے امریکہ اور صہیونی ریاست کو اپنی طاقت کو کمزور کی اجازت نہیں دی.
انہون نے کہا کہ حاج قاسم نےاس سے پہلے اپنا انتقام لیا تھا لیکن ہم بھی ان کا بدلہ لیں گے.