ہمیں جنگ سے بچنے کےلئےطاقتور ہونا ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر
3177
M.U.H
09/02/2020
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ جنگ سے بچنے اور خطرے کے خاتمے کیلیے ہمیں مضبوط اور طاقتور ہونا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار 'سید علی خامنہ ای نےبروز ہفتہ فضائیہ کی طرف سے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی ائیرفورس کے کمانڈروں اور اراکین کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمزور ہونا دشمن کو دہمکی دینے کی حوصلہ افزائی کرے گا تو ہمیں مضبوط ہونا چاہئے تاکہ جنگ نہ ہو۔
ایرانی قائد نے کہا کہ ایرانی فضائیہ امریکی پابندیوں کے باوجود ڈروں طیارے کی بحالی اور تعمیر کے علاوہ لڑاکا طیارے کی ڈیزائننگ اور تیاری کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کی کامیابی اور پیشرفت کا رمز دہمکی کو موقع میں تبدیل کرنا، گھریلو اور اندرونی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہم پابندیوں جو ایک مجرمانہ اقدام ہے، کو یک "اچھے موقع" میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے تمام پہلوؤں خاص طور پر دفاعی شعبے میں ملک کی مزید مضبوطی کی ضررورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ملک اور قوم کو دھمکی دینے کی کوشش نہیں کرتے ہیں بلکہ ملک کی سیکورٹی کے تحفظ اور دہمکیوں سے بچنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام میں تمام مسلح افواج، آرمی، سپاہ پاسداران کو دفاعی شعبے کی توسیع کےلیے اپنی تمام صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی سفارش کی۔