شہید سلیمانی ایران اور عالم اسلام کے سب سے قومی شخصیت ہیں اور رہیں گے: آیت اللہ خامنہ ای
2753
M.U.H
01/01/2022
تہران: قائد اسلامی انقلاب نے "سچائی" اور "اخلاص" کو شہید سلیمانی کے مکتب کے خلاصہ، علامت اور اشاریہ قرار دیا اور علاقے کے نوجوانوں میں حاج قاسم کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ شہید سلیمانی ایران اور عالم اسلام کے سب سے قومی شخصیت ہیں اور رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتے کو امریکی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خاندان سے ایک ملاقات کے دوران، سچائی" اور "اخلاص" کو شہید سلیمانی کے مکتب کے خلاصہ، علامت اور اشاریہ قرار دیا اور علاقے کے نوجوانوں میں حاج قاسم کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مزید فرمایا شہید سلیمانی ایران اور عالم اسلام کے سب سے قومی شخصیت ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ سردار قاسم سلیمانی، اس عزیز کے خون کی برکت سے مزاحمتی محاذ دو سال پہلے کی نسبت آج زیادہ فعال اور زیادہ امید آفریں بن چکا ہے۔
قائد اسلامی انقلاب نے کہا کہ سردار سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کروڑوں ایرانی عوام کی شرکت سے ثابت ہوا کہ شہید سلیمانی حقیقی قومی شخصیت کے مالک تھے اور ہیں، ساتھ ہی دنیائے اسلام میں ان کے نام اور ذکر کا روز افزوں اثر و رسوخ ثابت کرتا ہے کہ عزیز سلیمانی در حقیقت مسلم امہ کے سب سے قومی شخصیت ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا حاج قاسم محنت اور انتھک کوششوں کا حیرت انگیز نمونہ ہیں۔ ایرانی قوم کا چیمپیئن کمانڈر تمام امور میں بہادری کے ساتھ ساتھ دانشمندی کی خصوصیت رکھتا تھا، دشمن اور اس کے وسائل کی مکمل شناخت کے ساتھ، رتی بھر خوف کے بغیر میدان میں اتر جاتا تھا اور حیرت کن اقدامات انجام دیتا تھا۔
انہوں نے مزید فرمایا جن لوگوں نے دو سال قبل شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی کو قتل کیا اس خام خیالی میں تھے کہ کام ختم ہو گیا۔ مگر آج امریکہ کی حالت دیکھئے! افغانستان سے کیسے فرار ہوا، مسئلہ یمن کو دیکھئے! لبنان کو دیکھئے! شام میں بھی دشمن کی کمر ٹوٹ چکی، اس کی ساری امیدیں مر چکی ہیں۔
قائد اسلامی انقلاب نے مزید کہا کہ امریکہ عراق سے باہر نکلنے کا دکھاوا کرنے پر مجبور ہے۔ یہ کہنے پر مجبور ہے کہ آئندہ صرف مشاورتی رول ادا کرے گا۔ یعنی یہ اقرار کرنے پر مجبور ہے کہ وہاں فوجی موجودگی جاری نہیں رکھنا چاہتا۔