خطی مسائل کا حل بیرونی مداخلت نہیں، باہمی مشاورت میں ہے: لاریجانی
3205
M.U.H
09/07/2018
تہران، 9 جولائی- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بات 'علی لاریجانی' نے تہران میں قطر کے سبکدوش ہونے والے سفیر 'علی بن حمد السلیطی' کی الوداعی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے ایران قطر تعلقات کے فروغ سے متعلق قطری سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس دوران دونوں ممالک کے اقتصادی اور سیاسی روابط میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ قطر کے خلاف محاصرے کا سلسلہ جاری رہنا غلط اقدام ہے جبکہ ایسے مسائل کو ظرف باہمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے باہر قوتوں کو یہاں مداخلت کی نہیں دینی چاہئے کہ وہ جس کی وجہ سے علاقائی اقوام اور حکومتیں سازشوں کی شکار ہوتی ہیں۔
اس موقع پر قطر کے سبکدوش ہونے والے سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عرب ممالک کے محاصرے کے موقع پر قطر کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قطری امیر کے حکم کے تحت محمد سعد الفہید الہاجری کو ایران میں بطور نیا سفیر منتخب کیا گیا ہےاور وہ جلد تہران میں اپنے فرائض سنبھالیں گے۔