ایرانی سپریم لیڈر 'آیت اللہ خامنہ ای' نے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ فریضہ نماز کے فروغ اور اس کو قائم کرنے کی دعوت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔
ان خیالات کا اظہار سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے 25ویں نماز کانفرنس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
اس موقع پر قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ نماز کانفرنس کے عہدیدار اس کے سالانہ انعقاد کو ایک فرض سمجھیں اور کی قدر کریں اور مضبوط عزم کے ساتھ اپنے مقصد کو جاری رکھیں اور جان لیں کہ اللہ رب العزت صابرین کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ نماز کانفرنس کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ہمیں چاہئے نماز کی روح کا ادراک کریں۔
قائد انقلاب نے کانفرنس کے عہدیداروں بالخصوص نماز سیکریٹریٹ کے سربراہ علامہ محسن قرائتی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نماز کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کانفرس کے دوران ہمارا یہ مقصد ہونا چاہئے کہ ہم نماز کی اہمیت اور اس کا مقصد لوگوں تک پہنچائیں۔