صبر و مزاحمت سے دشمنوں کی کمر توڑیں گے: ایرانی صدر
3071
M.U.H
29/06/2018
بندرعباس، 28 جون - ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دشمن ایرانی قوم کی عظمت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے جبکہ ہم قومی اتحاد، یکجہتی اور صبر و مزاحمت کے ذریعے دشمنوں کی کمر توڑیں گے.
یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز ایران کے جنوبی شہر 'بندرعباس' میں ستارہ خلیج فارس تیل ریفائنری کے دوسرے فیز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ جب دشمن قوم کے خلاف سازش کرے تو ہمیں چاہئے کہ ماضی کے مسائل کو بھلا کر اور ایک قوم بن کر دشمن کے خلاف مزاحمت کریں.
ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ دشمنوں کی ایرانی عوام کے خلاف سازشوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اس سے پہلے امریکی حکومت میں موجود ایک شخص نے یہ ہرزہ سرائی کی تھی کہ ایرانی قوم کی جڑوں کو خشک کرنا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج دشمن دباؤ اور پابندیوں کے ذریعے ہمیں دھمکا رہا ہے تو ہمیں چاہئے کہ باہمی اتحاد اور یکجہتی سے دھمکیوں کو مواقع میں بدل دیں.
ایرانی صدر نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے بے شک عوام کی مشکلات اور معیشت میں مشکلات پیدا ہوں گی مگر انھیں پابندیوں سے ہم اپنی صلاحیت اور قابلیت کو مزید اُجاگر کرنے لئے استفادہ کرسکتے ہیں