ایران میزائلی توانائی کی تقویت سے سر مو بھی پیچھے نہیں ہٹے گا: آیت اللہ خاتمی
3188
M.U.H
01/09/2018
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کی میزائلی توانائی کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دنیا والوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران اپنی ریڈ لائن یعنی میزائلی توانائیوں کی تقویت سے سر مو بھی پیچھے نہیں ہٹے گا
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام کی سرشت میں وعدہ خلافی ہے اور وہ ناقابل اعتماد ہیں کہا کہ ایران امریکی حکومت سے کسی بھی قیمت پر مذاکرات نہیں کرے گا - تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اپنے پڑوسیوں کے ساتھ برادرانہ رویّے کے ساتھ پیش آتا ہے اور ایران اس وقت تک اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برادرانہ طریقے سے پیش آتا رہے گا جب تک ہمارے ہمسایہ ممالک بھی ایران سے برادرانہ رویّہ رکھیں گے - انہوں نے بعض پارلیمانی ارکان کے ذریعے صدر مملکت سے سوال و جواب کے لئے ہونے والے پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس کے بارے میں بھی کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دینی جمہوریت کا شاندار جلوہ تھا اور ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی ساری سازشیں اس اجلاس میں ناکام بنادی گئیں - تہران کے خطیب جمعہ نے ایران کے اقتصادی مسائل کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی مشکلات پر غلبہ پانے کا واحد راستہ استقامتی معیشت کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہے اور حکام کو چاہئے کہ وہ اس پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کےلئے اپنی پوری کوشش بروئے کار لائیں ۔