تہران - ایران کے اسپیکر نے امریکی سینیٹ کے حالیہ ایران مخالف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ ایران کی راہ میں روڑے اکٹانے سے ہمیں نقصان پہنچے گا جبکہ یہ صورتحال برعکس ہے اور خود ان کو ہی اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
یہ بات 'علی لاریجانی نے جمعرات کے روز ایران کے شمالی شہر 'رشت میں صوبائی حکام کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بعض عالمی طاقتیں اور خطی ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے لاریجانی نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں سے دہشتگردوں کی مالی معاونت کی وجہ سے ہمیں خطرات لاحق ہوئے مگر اس صورتحال سے وہی ممالک سب زیادہ نقصان کے شکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور بعض خطی طاقتوں کے ایسے منفی اقدامات سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ ایران نے صحیح فیصلے کے ساتھ ایسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعمیری انتظامات کئے۔ علی لاریجانی نے مزید کہا کہ امریکہ اور امریکی سینیٹ کا خیال ہوگا کہ وہ ایران کے خلاف نئے انداز میں روڑے اٹکانے سے ہمارے لئے مشکل پیدا کریں گے جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور ایسی صورتحال کی امریکہ کو ہی قیمت ادا کرنی ہوگی۔