غزہ کے عوام کا قتل عام صیہونیوں کو زیادہ بڑی مصیبت میں پھنسا دے گا: آیت اللہ خامنہ ای
2085
m.u.h
10/10/2023
تہران: رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو فوجی اور اینٹیلیجنس دونوں لحاظ سے نا قابل تلافی شکست ہوئی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران کی امام علی کیڈٹ یونیورسٹی کی سالانہ تقریب سے خطا ب میں استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی کی قدردانی کی ۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ 7 اکتوبر کو غاصب صیہونی حکومت کو فوجی اور اینٹیلیجنس دونوں لحاظ سے ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ جس کی تلافی نہیں ہوسکتی ۔
آپ نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کی شکست کی بات سب کرتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ شکست ناقابل تلافی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ میں کہتا ہوں کہ یہ ایسا تباہ کن زلزلہ تھا جس نے غاصب صیہونی حکومت کی بنیادوں کو تباہ کردیا اور ان بنیادوں کی تعمیر آسانی سے ممکن نہیں ہے ۔
وہ کہتے ہیں کہ حالیہ رزمیہ کارنامہ فلسطینیوں کا کام نہیں ہے وہ غلط اندازہ لگارہے ہیں ۔
آپ نے فرمایا کہ میں فلسطینی نوجوانوں اوراس آپریشن کی منصوبہ بندی کرنے والے ذہین اور مدبر جوانوں کی پیشانی اور بازوؤں کو بوسہ دیتا ہوں اور جو یہ کہتے ہیں کہ یہ رزمیہ کارنامہ فلسطینیوں کا کام نہیں ہے، وہ اپنے اندازوں میں غلطی کررہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ مصیبت اپنے اوپر صیہونی خود اپنی کارکردگی سے لائے ہیں ۔ جب ظلم و جرائم حد سے گزرجائے ، جب درندہ خوئی آخری حد کو پہنچ جائے تو طوفان کا منتظر رہنا چاہئے ۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ فلسطینیوں کا دلیرانہ اور فداکارانہ اقدام غصب دشمن کے ان جرائم کا جواب ہے جس کا ارتکاب اس نے برسوں کیا ہے اور حالیہ مہینوں کے دوران ان میں شدت آگئی تھی۔ اس کی ذمہ دار موجودہ صیہونی حکومت بھی ہے اور ماضی کی حکومتیں بھی ۔
کوئی بھی اس شیطان صفت دیو کو مظلوم نہیں بنا سکتا
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ خبیث اور ظالم دشمن اب طمانچہ کھانے کے بعد خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ دوسرے بھی اس کی مدد کررہے ہیں ، یہ مظلوم نمائی حقیقت کے برعکس اور جھوٹ ہے۔ اور یہ کوشش اس لئے کی جارہی ہے کہ فلسطینی مجاہدین غزہ کے محاصرے سے باہر نکلے میں کامیاب ہوئے اور صیہونیوں کے فوجی اور غیر فوجی مراکز تک پہنچ گئے ۔
آپ نے سوالیہ انداز میں فرمایا کہ " وہ مظلوم ہے؟ یہ حکومت غاصب ہے ، مظلوم نہیں ظالم ہے ، جارح ہے، جاہل ہے ، ہرزہ سرائي کرتی ہے ،مظلوم نہیں ظالم ہے اور کوئی بھی اس شیطان صفت دیو کو مظلوم بناکے نہیں پیش کرسکتا۔
صیہونی حکام کو رہبر انقلاب اسلامی کا انتباہ : جان لیں کہ غزہ پر حملے اور ان کے مظالم کا جواب ان کے منفور چہرے پر زور دار طمانچہ ہے
آپ نے خبردار کیا کہ غاصب صیہونی حکومت خود کو مظلوم ظاہر کرکے زیادہ شدت کے ساتھ اپنے مظالم جاری رکھنا چاہتی ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ غاصب حکومت خود کو مظلوم ظاہر کرکے، غزہ پر حملے، عوام کے گھروں پر حملے ، عام شہریوں پر حملےاور غزہ کے مظلوم عوام کا اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری رکھنے کا جواز پیش کرنا چاہتی ہے۔
آپ نے فرمایا کہ اس کا یہ اندازہ بھی غلط ہے ۔ غاصب صیہونی حکومت کے سربراہان اور فیصلہ کرنے والے نیز ان کے حامی جان لیں کہ ان کا یہی کام ان پر بڑی مصیبتیں لائے گا ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ مظالم اورجرائم ، بہادر فلسطینی جوانوں اور فداکار فلسطینیوں کے عزم و ارادے کو محکم تر کریں گے ۔
آپ نے فرمایا کہ وہ دن چلا گیا جب وہ آتے تھے تاکہ ظالم کے ساتھ نشست وبرخاست کرکے، بات کرکے، فلسطین میں اپنے لئے کوئي جگہ بنالیں ۔ وہ دور اب نہیں رہا۔ آج فلسطینی بیدار ہیں ، فلسطین نوجوان بیدار ہیں اور فلسطینی منصوبہ ساز پوری مہارت کے ساتھ اپنے کام میں مشغول ہیں ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن کا یہ اندازہ اس غلط فہمی پر مبنی ہے کہ وہ خود کو مظلوم ظاہر کرکے اپنے مجرمانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔