– ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی غلط فہمیاں اور اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ان کی مسلسل دشمنی پالیسیوں کی وجہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار 'حسن روحانی' نے آج بروز ہفتہ نئی دہلی میں واقع آبزرور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایران کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے انسانی معاشرے میں ثقافت کی ترقی اور دنیا بھر میں متعدد یونیورسٹیوں کے ساتھ ابھی بھی انسانی معاشرے مختلف مسائل اور بحرانوں کا شکار ہے جو سائنسدانوں کو اس موضوع پر اہمیت دینا چاہیئے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ابھی صورتحال میں دوسروں کے حقوق کی پامالی، دہشتگردی اور انتہاپسندی سے ڈرنے کے مسائل موجود ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مسلسل غلط فہمیوں کا شکار ہے لہذا وہ ہمارے ملک کے خلاف مختلف پالیسیوں کا نفاذ کر رہا ہے۔