افغانستان کے مہاجرین امور کے وزیرسید حسین عالمی بلخی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افغان مہاجرین کی بہت بڑی مدد کی اور ان کے دستور کے مطابق تمام افغانی طالب علموں کے نام ایرانی مدارس میں ثبت ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی صورتحال ایران میں پہلے کی نسبت بہت اچھی ہے ایران نے اپنی تمام تر مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی بہترین مہمان نوازی کی ۔
انھوں نے کہا کہ وہ افغانی طالب علم جن کے پاس درس جاری رکھنے کے لئے کوئی سند یا مدرک نہیں تھا رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں ان کی مشکل کو بھی حل کردیا ہے اور 70000 افغان طالب علم جن کے پاس اسناد اور مدارک نہیں تھے ان کے نام بھی ایرانی مدارس میں درس جاری رکھنے کے لئے ثبت ہوگئے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی ان کی افغان قوم کے ساتھ گہری محبت کا مظہر ہے اور وہ فلسطین سے لیکر افغانستان تک تمام مظلوم قوموں کے ہمدرد ہیں۔