آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرہیں: ایرانی سپریم لیڈر
2758
M.U.H
26/01/2020
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے نام میں ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بروز ہفتہ کو طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ آپ کا اجلاس اہم حوادث اور واقعات کے درمیان منعقد ہورہا ہے ان میں ہر واقعہ ایران کی مسلمان اور انقلابی عوام کی عظمت اور اعتبار کے جلوؤں کا مظہر ہے.
حضرت آیت الله خامنه ای نے فرمایا کہ شہادتیں، عسکری توانائیاں، عوام کی میدان میں بےمثال موجودگی، نوجوانوں کا مضبوط اور پختہ جذبہ اور اس کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہزاروں سرگرم مجموعہ نیز ملک بھر کے جوانوں میں عظيم الشان دینی اور معنوی رجحان ، آج کی دنیا میں ایک منفرد اور انوکھے رجحان کی خبـر دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ ایک ایسا رجحان جو مستقبل کی تاریخ پر اپنے گہرے اور عمیق اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس امید کا اظہار کردیا کہ اللہ تعالی کی طاقت اور مدد سے انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم ، اس رجحان کو سرانجام تک پہنچانے میں اہم اور مؤثر ثابت ہوسکےگا۔