ہم دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں : جنرل باقری
1442
M.U.H
11/09/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے اور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے اور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
جنرل باقری نے حالیہ دنوں میں امریکہ نواز دہشت گردوں کے خلاف ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود امریکہ نواز دہشت گردوں کی حرکتوں اور سازشوں پرایرانی سپاہ کی قریبی نظر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کی سازشی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو انھیں سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔