فلسطین پہاڑ کی طرح ڈیل آف سنچری کیخلاف کھڑا رہے گا: حماس
2941
m.u.h
31/05/2019
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک نمائندے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم پہاڑ کی طرح امریکہ اور صہیونیوں کی ڈیل آف سنچری جیسی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
یہ بات تہران میں تعینات حماس کے مندوب «خالد قدومی» نے جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی عوام امریکہی اور صہیونی منصوبہ ڈیل آف سنچری کے حق میں نہیں اور اس کے سامنے پھاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) نے 40 سال پہلے رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس مقرر کرکے مسلمانوں کے درمیان ابدی اتحاد اور یکجہتی کو یقینی بنایا۔
حماس رہنما کا کہنا تھا کہ اس سال کے یوم القدس کو بڑی اہمیت حاصل ہے، یوم القدس کا مقصد عالم اسلام کا اہم مسئلہ یعنی فلسطین کو زندہ رکھنا ہے اور یہ دن امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف پوری امت مسلمہ اکھٹے ہونے اور اس کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، صہیونیوں کی بے انتہا حمایت کررہا ہے، مالی، عسکری اور سیاسی پشت پناہی سے لے کر ان کی ہر فورم پر حمایت کی ہے اور آج امریکہ ڈیل آف سنچری کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صہیونیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ڈیل آف سنچری سے مشرق وسطی بشمول مسلمانوں اور فلسطینیوں کے لئے خیر کا باعث نہیں اور نہ ہی اس سے فلسطینیوں کے حقوق کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مولانانے کہاکہ ہم نے ہندوستانی حکومت سے بھی یہ مطالبہ کیاہے کہ وہ ظالموں کا ساتھ نہ دے بلکہ مظلوموں کی حمایت کریں ۔ہندوستانی حکومت امریکہ و اسرائیل کے دبائو میں آکر ایران سے دیرینہ تعلقات منقطع نہ کرے‘‘۔