عراقی صدر نے ایران اور عراق کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کیساتھ اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
یہ بات برہم صالح نے عراقی علاقے کردستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہی۔
انہوں نے عراقی نئی حکومت کی ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ، انتخابات کے قانون کی منظوری،بے روزگاری کے مسئلہ اور مذاکرات کے طریقے سے اربیل اور بغداد کے درمیان مسئلہ کا حل کرنا نئی حکومت کی اہم ترجیجات میں سے ایک ہے۔
برہم صالح نے بتایا کہ دہشتگردی سے نمٹنا عراق کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یقینی طور پر ہمیں دہشتگردی کی لعنت کے قلع قمع کرنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دہشتگردی خطےممالک کے امن سے براہ راست منسلک ہے۔
عراقی صدر نے پانی، سرحدی کنٹرول اور تجارتی سرگرمیاں اور مذہبی و ثقافتی سیاحت کے شعبوں میں متعدد مسائل کا اشارہ کرتے ہوئے پڑوسی ممالک سے باہمی احترام پر مبنی عراق کے ساتھ ایک جامع معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا۔