تہران: صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے چین کے 68ویں قومی دن کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران اور بیجنگ کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
ڈاکٹر روحانی نے چینی صدر 'شی چن پنگ' کے نام اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین ایشیا کے دو بڑے اور مہذب ملک کی حیثیت سے دوطرفہ تعلقات سمیت خطی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے تاریخی تعلقات کے پس منظر میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی تعاون کی فضا کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔ایرانی صدر نے اپنے چینی ہم منصب، چینی قوم اور حکومت کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔