عالمی عدالت امریکہ کیخلاف ایرانی درخواست پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ سنائے گی
3368
M.U.H
27/08/2018
بین الاقوامی عدالت انصاف امریکہ کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے درج ہونے والی درخواست پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ سنائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، عالمی عدالت نے چار دن میں امریکہ کے خلاف ایرانی درخواست پر سماعت کی اور اس دوران ایران کی قانونی ٹیم نے اپنے دلائل پیش کئے۔
چار روزہ سماعت کے بعد عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اس درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے 16 جولائی کو کہا تھا کہ امریکہ نے 1955 کے مشترکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد ایران نے فیصلہ کیا کہ امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کرے گا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک معاشی اور قونصلر امور پر اقدامات کی عدم خلاف ورزی پر پابند رہیں گے جبکہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے غیرقانونی علیحدگی کے بعد ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔
رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکہ نے ابھی تک عالمی عدالت میں اپنے خلاف ایرانی درخواست پر جواب تو نہیں دیا مگر توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرے گا اور وہ اس بات پر زور دے گا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان 1955 کے معاہدے میں اب کوئی حیثیت نہیں رہی اور ایران مخالف امریکہ پابندیاں اس معاہدے کے ہرگز خلاف ورزی نہیں ہیں۔