دہشت گردی جیسے عالمی خطرے کا ڈٹ کر مشترکہ طور پر مقابلہ کریں:غلام علی خوشرو
1724
M.U.H
30/06/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے درمیان دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے دہشت گردی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی جیسے عالمی خطرے کا ڈٹ کر مشترکہ طور پر مقابلہ کریں اور ایران دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے.
اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق، 100 ممالک سے 25000 کے قریب دہشت گردوں کو شام بھجوایا گیا ہے اور یہ بات عالمی تنظیموں اور عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے.
واضح رہے کہ شام میں بڑی تعداد میں داعش اور جبھۃ النصرہ کے دہشتگردوں کی موجودگی اور امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے ان کی بھرپور حمایت و مدد کے باوجود انھیں شکست ہوئی اور وہ شام سے فرار کر رہے ہیں۔