عراق، ایران مخالف پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا: عبدالمہدی
3304
M.U.H
07/11/2018
وزیراعظم عراق نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق امریکی پابندیوں پر ہمارا مؤقف یورپی یونین، روس، چین اور جاپان کی طرح واضح ہے اور عراق ہرگز ان پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔
وزیراعظم 'عادل عبدالمہدی' گزشتہ روز بغداد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراق نے امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر مذاکرات کئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر امریکی ناظم الامور سے گفتگو ہوئی اور اس کے علاوہ عراق کے سنیئر ماہرین قانون اور عالمی امور کچھ مدت سے امریکی اور ایرانی فریقین کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔
وزیراعظم عبدالمہدی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کا مذاکراتی وفد موثر نتیجے پر پہنچنے کے لئے پُرامید جس کا مقصد عراق کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی پابندیوں کے نظام کا حصہ نہیں بننا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین، چین اور روس کی طرح عراق کا مؤقف بھی واضح ہے اور ہم فریق بننے کے بجائے اس مسئلے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔