میزائل سسٹم کی خریداری کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں: قطر
1381
M.U.H
06/06/2018
قطر کے وزیر خارجہ نے روس سے ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کو قطر کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا سعودی عرب یا کسی اور ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے یہ بات فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے نام سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مراسلے کے ردعمل میں کہی۔اس مراسلے میں سعودی شاہ نے لکھا تھا کہ قطر اگر روس سے ایس چار سو دفاعی میزائل سسٹم خریدتا ہے تو سعودی عرب قطر پر حملہ کر دے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت بھی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے حج و عمرے کے عمل کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کچھ شرطیں عائد کر کے ماہ مبارک رمضان میں قطر کے شہریوں کو عمرے کی ادائیگی سے محروم کر دیا ہے۔