فلسطینی مزاحمت نے طوفان الاقصی میں صیہونی حکومت کو ناک آؤٹ کردیا: آیت اللہ خامنہ ای
681
m.u.h
22/11/2023
تہران: رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ "میں ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں موقف اختیار کیا ہے ؛ یہ ایران کی ملی طاقت کا حصہ ۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کے لئے میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ میڈل، آپ کی محنت اور سخت کوشی کی علامت ہے۔
آپ نے فرمایا کہ میں اس خاتون کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مکمل حجاب میں ایشیائي کھیلوں میں ایران کا پرچم اٹھایا اور پوری دنیا کے سامنے ایرانی خاتون کی شخصیت اور تشخص کو پیش کیا ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں اس خاتون کھلاڑی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے تقسیم میڈل کی تقریب میں نامحرم سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا ۔
آپ نے فرمایا کہ اس اقدام کی اہمیت خود کھیل سے کم نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں اس خاتون کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو میڈل لینے کے لئے اپنے شیرخوار بچے کو گود میں لے کر اسٹیج پر گئي ۔
آپ نے فرمایا کہ یہ ایک علامتی اقدام ہے جو گھرانے اور ماں کی منزلت کے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ میں ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کھیل کے موقع پر کامیابی کے بعد زمین پر سجدہ کرنے، کھیل کے بیچ میدان میں دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے، پرچم کو بوسہ دینے اور سجدہ کرنے جیسی اہم اقدار کو پیش کیا۔
آپ نے فرمایا کہ یہ وہ کام ہیں جو ایرانی کھلاڑی کے اسلامی تشخص کو ہی نہیں بلکہ دنیا کی کروڑوں آنکھوں کے سامنے ایرانی قوم کے ملی تشخص کو بھی پیش کرتے ہیں۔
حماس نے صیہونی حکومت کو ناک آؤٹ کردیا
رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آپریشن طوفان الاقصی میں غاصب صیہونی حکومت ناک آؤٹ ہوگئی۔
آپ نے فرمایا کہ حماس نے ایک حکومت اور کافی امکانات کے مالک کسی ملک کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک مزاحمتی گروہ کی حیثیت سے سر تاپا مسلح غاصب صیہونی حکومت کوناک آؤٹ کیا ہے۔
غزہ پر بمباری صیہونی حکومت کی عمر کم کردے گی
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج تک صیہونی اس شرمناک شکست کے دباؤ سے نہیں نکل سکے ہیں جس کا انہیں سامنا ہوا ہے۔ ہاں وہ طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں مگر کہاں ؟ غزہ کے اسپتالوں میں، مریضوں پر، اسکولوں میں، غزہ کے نہتے عوام پر۔ طاقت کے اس مظاہرے کی کوئي اہمیت نہیں ہے۔ یہ ایسے ہی جیسے کوئي کھلاڑی، کھیل کے میدان میں ہارجائے اس کے بعد اپنی ہار کا بدلہ لینے کے لئے مقابل ٹیم کے طرفداروں پر حملہ کردے اور انہیں گالیاں دے ۔
آپ نے فرمایا کہ یہ شرمناک حرکت جو صیہونی حکومت نے کی ہے، اس سے زیادہ ذلیلانہ اور بے شرمانہ کوئي اورحرکت ہوہی نہیں سکتی۔ اس طرح کی بمباریاں اس غاصب حکومت کی عمر مزید کم کرے گی اور یہ ظلم اور بے رحمی بغیر جواب کے نہیں رہے گا۔
مظلوم فلسطینی عوام کے حامی کھلاڑیوں کا شکریہ
رہبر انقلاب اسلامی نے مظلوم اور سربلند فلسطینی عوام کے حامی کھلاڑیوں کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ میں اس ٹیم کا جو مظلوم کے دفاع کی علامت کے طور پر مخصوصی فلسطینی مفلر کے ساتھ کھیل کے میدان ميں اتری اور اسی طرح ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں کسی بھی شکل میں فلسطین کی حمایت میں موقف اختیار کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج پوری دنیا جان گئي ہے کہ ایرانی کھلاڑی، صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کیوں نہیں کھیلتے؛ اس لئے کہ وہ ایک جرائم پیشہ حکومت کے لئے کھیلتا ہے بنابریں وہ خود بھی مجرم ہے۔ اس کی مدد جرائم پیشہ اور دہشت گرد حکومت کی مدد ہے۔
کھیل کود کے بین الاقوامی عہدیداروں کے دوہرے معیاروں پر تنقید
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےکھیل کود کے بین الاقوامی ذمہ داروں کے دوہرے معیاروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ کہتے ہیں کہ کھیل کود سیاسی نہیں ہے لیکن جب وہ خود چاہتے ہیں تو بدترین شکل میں سیاسی محرکات کے تحت عمل کرتے ہیں اور ایک ملک کو بین الاقوامی کھیل میں حصہ لینے سے محروم کردیتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ تم نے فلاں جگہ جنگ کی؛ لیکن وہی لوگ غزہ میں 5000 ہزار بچوں کی شہادت کو نظر کردیتے ہیں ۔
ایک ملک کو جںگ کے بہانے کھیل کود کے عالمی مقابلوں سے محروم کردیتے ہیں اور دوسری حکومت کو بالکل نظر انداز کردیتے ہیں، اس کی جںگ کو ہی نہیں بلکہ اس کے جنگی جرائم کو بھی اور نسل کشی بھی کو نظر انداز کردیتے ہیں اور بین الاقوامی میدانوں میں آنے سے نہیں روکتے