نظام فیصلہ کرے، ایک فوج کی طرح آگے بڑھنے کیلئے آمادہ ہیں: ایران کے جوہری سربراہ
1101
M.U.H
23/04/2018
یہ بات 'علی اکبر صالحی' نے ہفتہ کے روز تہران میں اعلی حکومتی افسروں کی مشترکہ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے ہم تکنیکی طور پر جوابی ردعمل دینے کے لئے آمادہ ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کی علیحدگی کی صورت میں ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں اور ایران مناسب وقت پر بھرپور انداز میں فیصلہ کرے گا.
صالحی نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران 4 دن کے اندر یورنیم کی افزودگی کو 20 فیصد تک لانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
انہوں نے ITER منصوبے میں ایران کے تعاون کے بارے میں کہا کہ یہ منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے.
صالحی نے ایران میں جوہری ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ یہ منصوبہ بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے.