ممالک کے خلاف معاشی محاصرے کا ساتھ نہیں دیں گے: عراقی وزیراعظم
1471
M.U.H
16/08/2018
وزیراعظم عراق نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ عراق، کسی بھی ملک کے خلاف اقتصادی محاصرے میں شامل نہیں ہوگا۔
'حیدر العبادی' نے بدھ کے روز عراق کی معاشی ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراق کو ماضی میں درپیش اقتصادی محاصرے اور عوام پر اس کے منفی اثرات کا تجربہ ہے لہذا ہم کسی بھی ملک کے خلاف ایسے اقدامات کا ساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق نے جس طرح داعش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ویسے ہیں ملک کی تعمیر نو اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں پر کاربند نہیں کیونکہ یہ ظالمانہ اور یکطرفہ ہیں تاہم عراق کو مجبوری کے تحت امریکی ڈالر سے متعلق پابندی پر عمل کرنا پڑے گا۔