شاہچراغ کے افسوسناک واقعے کے مجرموں کو ضرور سزا ملے گی: آیت اللہ خامنہ ای
3652
m.u.h
27/10/2022
تہران:ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ ایرانی شہر شیراز میں احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک کے زائرین پر دہشتگردانہ حملے کے مجرموں کو ضرور سزا دی جائے گی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعرات اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایرانی شہر شیراز میں احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے روضہ مبارک کے زائرین پر دہشتگردانہ اور گھناؤنا حملہ جس کے نتیجے میں دسیوں خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، نے ہمیں سوگوار اور دلوں کو رنجیدہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ہم اس افسوسناک جرم کے ملوث افراد اور مجرموں کو سزادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ہم اس افسوسناک جرم کے ملوث افراد اور مجرموں کو سزادیں گے اگرچہ ایک فیصلہ کن اور سنجیدہ اقدام کے بغیر پیاروں کے درد و دکھ اور مزار کی بے حرمتی کی تلافی نہیں ہو گی۔
انہوں نے ان دشمنوں کے ساتھ نمٹنا ہم سب کا فرض ہے اور سیکیورٹی اداروں اور عدلیہ سے متعلقہ اداروں کو ان اقدامات کے سامنے متحد ہونا چاہیے اور ہمارے عوام اور اور ذمہ دار ادارے انشاء اللہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ضرور ناکام بنائیں گے۔
ایرانی قائد نے شیرازکے عوام، ایرانی عوام اور تمام متاثر خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔
رائٹرز نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش گروپ نے قبول کی ہے۔