آیت اللہ خامنہ ای کا یمن میں سعودی اور اماراتی سازشوں کو ناکام بنانے پر زور
3357
m.u.h
14/08/2019
سپریم لیڈر ایران آیت اللہ خامنہ ای نے یمن کو تقسیم کرنے سے متعلق سعودی اور اماراتی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار "آیت اللہ خامنہ ای" نے منگل کے روز یمنی تحریک انصاراللہ کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس ملاقات کے دوران یمنی تحریک انصاراللہ کے سربراہ "سید عبدالملک بدرالدین" کے خط آیت اللہ خامنہ ای میں پیش کردیا گیا.
قائد اسلامی انقلاب نے تہران میں یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ سعودی عرب، امارات اور ان کے حامی یمن میں بڑے پیمانے پر جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں.
انہوں نے مزید فرمایا کہ قطعی طور پر سعودیہ اور امارات، یمن کو تقسیم کرنے کی شیطانی سازش میں ناکام ہوں گے.
ایرانی سپریم لیڈر نے ظالمانہ سامراجی کے خلاف یمنی عوام کی شجاعت اور مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ یمنی قوم نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنی مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے اور اللہ تعالی کی مدد سے ایک طاقتور حکومت کا قائم اور پیشرفت حاصل کرے گی۔
قائد اسلامی انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی، اماراتی حکام اور ان کے حامی ممالک نے یمن میں بڑے جرائم کا ارتکاب کیا ہے مگر کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا، وہ یمن کی تقسیم چاہتے ہیں لہذا اس سازش کے خلاف اٹھ کھڑنا اور یمنی علاقائی سالمیت کی حمایت کیا جانا چاہیئے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ یمن میں مختلف دینی عقائد اور قوموں کی مبنی پر ان کی سالمیت کے تحفظ کے لئے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر یمن میں سعودیوں کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یمن کی صورتحال دنیا اور انسانی حقوق کے دعوے کرنے والوں کی حقیقت ہے۔
رہبر معظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے امریکہ اور مغربی مخالف موقوفوں پر زور دیا اور فرمایا کہ یہ موقف تعصب کی مبنی پر نہیں بلکہ امریکی اور مغربی حکام کے رویے کے مطابق ہے جو ہولناک جرائم کا ارتکاب اور انسانی حقوق کے دعوی کر رہے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے یمن اور فلسطین میں ہونے والے جرائم کے سامنے مغربی دنیا کی خاموشی کو آج دنیا کی حقیقتوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی کی مدد پر انحصار اور ایمانداری کے ساتھ اس سامراجی طاقتوں کے خلاف کھڑا ہوجانا چاہئیے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک بالخصوص آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے دوران ایران مخالف پابندیوں اور مختلف دباؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ چالیس سالہ پابندیوں کے باوجود ایرانی بہادر قوم نے مزاحمت کے ساتھ دفاعی ہٹھیاروں کے شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کرلی ہے۔