تہران - اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو منعقد کی جائے گی اور اس تین گھنٹے کی تقریب میں قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔ یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے بورڈ آف چیئرمین 'غلامرضا کاتب نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 5 اگست ہفتہ کی شام میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایرانی منتخب صدر 'حسن روحانی اور ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی تقریر کریں گے۔ کاتب نے کہا کہ مجلس میں صدارتی حلف برداری سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ 'محمد مہدی گلپایگانی ایران کے منتخب صدر کو باضابطہ صدارتی حکم نامہ کو پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی دعوت کے ساتھ مختلف ممالک کے مہمانوں تین گھنٹے تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں منتخب صدر کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد صدر مملکت کے پاس اپنی کابینہ کے وزرا کو مجلس کے سامنے پیش کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت ہوگی جس کے بعد پارلیمنٹ کے اراکین ایک ہفتہ کے اندر نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد اعتماد ووٹ حاصل کرنے کا اجلاس رکھا جائے گا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی 57 فیصد ووٹ لے کر کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں۔
حسن روحانی 23 ملین 5 لاکھ 49 ہزار 616 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں اور انہوں نے کل ووٹوں میں سے 57 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ حلف برداری کے موقع پر ایران کے نئے صدر چیف جسٹس اور گارڈین کونسل کے اراکین کی موجودگی میں اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔