اقوام متحدہ کے خصوصی ایلجی کی انصاراللہ کے سربراہ سے ملاقات
1326
M.U.H
28/07/2018
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس نے صنعا میں یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی سے ملاقات کی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس موقع پر سعودی جارحیت بند کرانے اور بحران یمن کے پرامن حل کی غرض سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کے بارے میں اپنے موقف کو کھل کر بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جارح ملکوں کی ہٹ دھری اور معاملے کو فوجی طریقے سے حل کرنے پر اصرار کی وجہ سے مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔انصار اللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ بات چیت اور مذاکرات کا عمل اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب جارح ممالک پوری سچائی، عزم اور سنجیدگی کے ساتھ امن کے راستے پر قدم آگے بڑھائیں۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اقوام متحدہ کے نمائندے پر زور دیا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانبداری کرنے کے بجائے عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔