اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے علاقے العوامیہ میں ظلم و تشدد کی تصاویر دیکھی ہیں البتہ ہم ان تصاویر اور رپورٹوں کی تائید نہیں کرسکتے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے متعلق بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔
انہوں نے کہا ہمارا سعودی عرب سے مطالبہ ہے کہ وہ العوامیہ اور حقوق بشر سے متعلق بین الاقوامی قوانین پر عمل کرے۔واضح رہے کہ نیوز ایجنسی رائٹرز نے سعودی عرب کے علاقے العوامیہ سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اس علاقے کی عوام پر ظلم و ستم اور گھروں کی مسماری پر مشتمل تصاویر شائع کی ہیں جس کے بعد اقوام متحدہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیعہ نشین علاقے العوامیہ میں انسانی حقوق کی رعایت کرے۔