قطر کا پیشگی شرط کے بغیر سعودی عرب سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار
1658
M.U.H
04/06/2018
قطر نے کویت کے بادشاہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں شفاف اور پیشگی شرط کے بغیر سعودی عرب ، امارات اور بحرین سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کیا گيا ہے۔
قطر نے کویت کے امیر کو خط تحریر کیا ہے جس میں شفاف اور پیشگی شرط کے بغیر سعودی عرب ، امارات اور بحرین سے مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کیا گيا ہے۔
کویتی اخبار رائے الیوم کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے نام خط میں وضاحت کی ہے کہ قطر فریق مقابل کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ اس سے قبل کویت کے بادشاہ نے سعودی عرب، امارات، بحرین اور قطر کے رہنماؤں کے نام ایک خط تحریر کیا تھا جس میں باہمی اختلاف کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایک سال قبل سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کردیئے تھے۔